صدا کاری

( صَدا کاری )
{ صَدا + کا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صدا' کے بعد فارسی لاحقہ 'کار' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "جنگ، مڈویک میگزین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - آواز کا فن، گانے وغیرہ کا فن۔
"وہ ٹکساس میں بھی صدا کاری کے شعبے سے منسلک ہیں۔"      ( ١٩٩٠ء، جنگ، مڈویک میگزین، کراچی، ١٠ جنوری، ١٦ )
  • گُلُوکاری
  • گائِیکی