زنگی

( زَنْگی )
{ زَن (ن غنہ) + گی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زنگ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'زنگی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو"دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - زنگبار یا زنجبار کا رہنے والا، حبشی، شیدی، (مجازاً) سیاہ فام۔
"اس کے بعد ملیشیائی نسل کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں کاکیشائی، منگولی اور زنگی نسلوں کی آمیزش تھی۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٧٤:٣ )
  • of Ethiopia
  • Ethiop
  • Moor
  • negro;  black;  an Ethiopian;  a negro
  • a blackamoor