ژرف نگاہ

( ژَرْف نِگاہ )
{ ژَرف + نِگاہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'ژرف' کے ساتھ 'نگاہ' لگانے سے مرکب 'ژرف نگاہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء، کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - گہری نظر رکھنے والا، باریک بین، دیدہ ور۔
"ایک ماہر فن عروض، ایک ژرف نگاہ نقاد اب تک کیسے ان کی آنکھوں سے پوشیدہ رہا۔"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٧٦ )
  • عَمِیقُ النَّظَر