ژرف بیں

( ژَرْف بِیں )
{ ژَرْف + بِیں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'ژرف' کے ساتھ فارسی صفت 'بیں' لگانے سے مرکب 'ژرف بیں' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - گہرائی تک دیکھنے والا، حقیقت شناس، باریک بیں۔
"ژرف بین نگاہ فوراً پہچان لیتی ہے کہ سکندر نہیں بلکہ فرشتۂ یزدانی ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٦:١ )