رپٹ

( رَپَٹ )
{ رَپَٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے اصل لفظ 'رپورٹ' کا مورد 'رپٹ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "خطوط سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - واردات یا جرم کی اطلاع جو پولیس یا حاکم وغیرہ کو دی جائے یا تھانے وغیرہ میں لکھائی جائے۔
"خود تھانے گیا تھا، پر تھانے دار نے رپٹ نہیں لکھی۔"      ( ١٩٨٦ء، جانگلوس، ٥٤٩ )
٢ - کسی واقعے یا کاروائی وغیرہ کی خبر یا اطلاع جو حاکم وغیرہ کو دی جائے، درخواست، عرضی۔
"انہوں نے فوراً رپٹ کر دی کہ ہم لوگ آپس میں سگنل بھیجتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٥٥ )
  • اِطّلاع