شوقینی

( شَوقِینی )
{ شَو (و لین) + قی + نی }
( عربی )

تفصیلات


شَوقِین  شَوقِینی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شوقین' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت بڑھانے سے 'شوقینی' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "مفتوح فاتح" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : شَوقِینِیاں [شَو (و لین) + قی + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : شَوقِینِیوں [شَو (و لین) + قی + نِیوں (و مجہول)]
١ - شوقین ہونا، خوش باشی، خوش پوشی سے رغبت۔
"طبیعت میں رنگینی اور مزاج میں شوقینی تمنائیں اور آرزوئیں جوان، دل کے گوشہ گوشہ میں نوجوانوں کے سے ارمان آخر دور آخر کے نواب ہی تھے۔"      ( ١٩٤٤ء، مقالات ماجد، ٢٩٥ )