لحیم

( لَحِیم )
{ لَحِیم }
( عربی )

تفصیلات


لحم  لَحِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کے جسم پر گوشت خوب چڑھا ہو، فربہ، موٹا، پرگوشت (عموماً شجیم کے ساتھ مستعمل)۔
"بیک وقت کئی ہاتھ ایک لحیم شحیم آدمی کی طرف اٹھے جو تنہا کوچ پر بیٹھا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٣٥ )