عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تحفہ' کے ساتھ فارسی زبان سے 'گ' بدل 'ہ' لگانے کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'تحفگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء میں "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔
"حضرت نے اس زمانے میں یہ تحفگی بھی کر رکھی تھی کہ جس کسی کے ہاں سے کوئی تحفہ آتا اس کو کئی حصوں میں بانٹ کر عہدہ داروں کو بھیج دیتے۔"
( ١٩٦٢ء، گنجینہ گوہر، ١٠٥ )