رحیم

( رَحِیم )
{ رَحِیم }
( عربی )

تفصیلات


رحم  رَحَم  رَحِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - جس کے دل میں رحم ہو، شفیق، ہمدرد، مہربان۔
 جو چشم رحیم سے بہا ہے شبنم سے وہ اشک خوشنما ہے      ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١٧٧ )
٢ - رحم کرنے والا، بہت مہربان، اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 اے خدا اے رب عزت تو ہے رحمٰن، رحیم تو ملک قدوس مومن تو مہیمن، تو حکیم      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • مَہرْبان
  • کَرِیم