سارق

( سارِق )
{ سا + رِق }
( عربی )

تفصیلات


سرق  سارِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں بھی بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٥ء سے "تعلیم الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : سارِقِین [سا + رِقِین]
١ - چور، چرانے والا۔
"اشترا کی عناصر کو مجھ پر حملہ کرانے کے لیے جو نقاد ملتے ہیں وہ ایسے سارق اور یتیم العقل افراد ہوتے ہیں جن پر رحم بھی آتا ہے اور غصہ بھی۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ٢٧٩ )