تفصیلات
سَچ سَچّا سَچّائی
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سچّا' کے ساتھ ہمزہ زائد لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٠ء سے "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - راستی، صداقت، دیانت۔
"میرے اعتقاد میں یہ نظریہ بعض نئی سچائیوں کا حامل ہے۔"
( ١٩٦٣ء، تجزیہ نفس (ترجمہ)، ١٩ )
- Truth
- reality
- truthfulness
- veracity
- sincerity
- honesty
- ingenuousness
- probity
- rectitude of intention; fidelity
- exactness; authenticity