کوپر

( کوپَر )
{ کو (و مجہول) + پَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Copper  کوپَر

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٣٢ء کو "مرحوم دلی کالج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مادہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک سرخی مائل دھات جو کانوں میں پائی جاتی ہے جسے تار کی شکل میں کھینچا جا سکتا ہے، اسے خالص کے علاوہ پیتل اور کانسی وغیرہ مختلف بھرتوں میں استعمال کیا جاتا ہے سونے میں صلاحیت پیدا کرنے کے لیے بھی کام میں لاتے ہیں۔
"نند کشور کو پنجاب کا اول انعام کوپر سلور میڈل ملا۔"      ( ١٩٣٣ء، مرحوم دلی کالج، ٦٨ )