تانبا

( تانْبا )
{ تاں + با }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہوا سنسکرت میں اصل لفظ 'تامرکن' ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : تانْبے [تاں + بے]
١ - ایک سرخی مائل دھات جو کانوں میں پائی جاتی ہے جسے تار کی شکل میں کھینچا جا سکتا ہے، اسے خالص کے علاوہ پیتل اور کانسی وغیرہ مختلف بھرتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، سونے میں بھی صلابت پیدا کرنے کے لیے کام میں لاتے ہیں۔"
"پانچ جسمانی حواسوں کے علاوہ پانچ اور روحانی حواس بھی ہیں وہ تانبا ہیں یہ سونا ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢١:٣ )
  • copper