تذلیل

( تَذْلِیل )
{ تَذ + لِیل }
( عربی )

تفصیلات


ذلل  ذَلِیل  تَذْلِیل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - رسوائی، ذلت، تحقیر، خوار کرنا۔
"مجھے یہ یقین کرتے ہوئے اپنی تذلیل نظر نہیں آتی۔"      ( ١٩٤٧ء، حرف آشنا، ٢٢ )