متعارض

( مُتَعارِض )
{ مُتَعا + رِض }
( عربی )

تفصیلات


عرض  تَعارُض  مُتَعارِض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک دوسرے کے سامنے آنے والے، خبر یا بات وغیرہ جو ایک دوسرے کے برخلاف ہو، ایک دوسرے کی ضد یا مخالف، برعکس۔
"شعر کی عبارت کا ایک حرف بھی اس مفہوم سے متعارض نہیں۔"      ( ١٩٨٩ء، میرتقی میر اور آج کا ذوق شعری، ١٧١ )