متصادم

( مُتَصادِم )
{ مُتَصا + دِم }
( عربی )

تفصیلات


صدم  تَصادُم  مُتَصادِم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک دوسرے سے ٹکرانے والا؛ ٹکرا جانے والا (مجازاً) غیرموافق، متضاد۔
"پر تعبیریں ایک دوسرے سے متصادم بھی ہیں اور ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کا اثبات بھی کرتی ہیں۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٥ )