متصرف

( مُتَصَرِّف )
{ مُتَصَر + رِف }
( عربی )

تفصیلات


صرف  تَصَرُّف  مُتَصَرِّف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٥ء کو "نو طرز مرصع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اپنے صرف یا استعمال میں لانے والا، تصرف کرنے والا، قابض۔
"دولت کے وسائل پر متصرف طبقے محنت کرنے والوں کا کس طرح استحصال کرتے ہیں۔"      ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، ستمبر، ١١ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مال گزاری کا حاکم، صوبہ دار، انتظامی کلکٹر۔
"ایک متصرف ہوتا ہے جو خراج جمع کرتا ہے۔"      ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسٰی کی ایک جھلک، ٢٢٢ )