صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - خدائے تعالٰی کا ایک صفات ینام، نپی تُلی روزی دینے والا۔
تُو غفور و باسط و حق واسع و قابض ہے تُو تُو شکور و عفو ہے اور رافع و خافض ہے تُو
( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
٢ - روکنے والا، پکڑنے والا، قبضہ کرنے والا، قبضہ رکھنے والا۔
"بدقسمتی سے قائدین کے رخصت ہوتے ہی ملک پر نوکر شاہی قابض ہو گئی۔"
( ١٩٨٦ء، رؤدادِ چمن، ١١٢ )
٣ - [ طب ] قبض پیدا کرنے والا، وہ چیز جو قبض پیدا کرے۔
"دودھ وزن بڑھاتا ہے، قابض ہے۔"
( ١٩٨١ء، متوازن غذا، ٢٦ )
٤ - جان قبض کرنے والا، روح کھینچنے والا۔
"شراتن ممتنع الوجود، اس کا قابض کرنے ہارا عزرائیل۔"
( ١٤٢١ء، معراج العاشقین، ١٩ )