اصلاً انگریزی ترکیب ہے۔ انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'مائکرو' اور 'سکوپ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء، کو "روزنامہ جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ طبیعات ] وہ بصری آلہ جس کے ذریعے آنکھ سے نظر نہ آنے والی چھوٹی چیزیں بھی نمایاں ہو کر نظر آتی ہیں خوردبین۔
"سچائی کو جاننے کے لیے حواس اور سائنسی آلات کی مدد لی جاتی ہے؛ جیسے: مائکرو اسکوپ، ٹیلی اسکوپ، علم شماریات اور منطقی دلائل وغیرہ۔"
( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٤٥ )