مائکرو فون

( مائِکْرو فُون )
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + فُون }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'مائکرو' اور اسم 'فون' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "آدمی اور مشین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مائِکْرو فُونْز [ما + اِک + رو (و مجہول) + فُونْز]
١ - وہ آلہ جو آواز کو نشر کرنے کے لیے صوتی لہروں کو برقی لہروں میں تبدیل کر دیتا ہے، آواز کو بلند اور واضح کرنے والا آلہ۔
"کوئی شخص مائکرو فون پر آکر صاحب صدر کے خطبے پر اعتراض کر کے سیمیناروں کے آداب کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔"      ( ١٩٩٧ء، افکمار، کراچی، فروری، ٢٧ )