اسم  نکرہ (  مذکر - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - وہ ظرف یا شے وغیرہ جو عضو اور کسی چیز کے درمیان کام لینے کا واسطہ اور اوزار ہو، جیسے : جلتا ہوا کوئلہ اٹھانے کا آلہ (دسپنا) یا حجامت بنانے کا آلہ (استرہ) وغیرہ۔
                  
                  
                      
                      
                        "پہلے خالی آلہ رکھو پھر اس سے معتدل طور پر مص کرو۔"   
                        ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٨٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - کسی صنعت و حرفت یا فن میں کام دینے والا اوزار یا کَل۔
                  
                  
                      
                      
                         ایک آلہ ہے کہ رکھتے ہیں دل ماؤف پر دوڑ جاتا ہے رگوں میں اس کا تریاقی اثر   
                        ( ١٩١٠ء، جذبات نادر، ١٥٨ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - قطع و برید حرب و ضرب یا دفاع کا ہتھیار
                  
                  
                      
                      
                        "کوئی درندہ جانور آ جائے تو تمھارے پاس دفع کرنے کا کیا آلہ ہے۔"   
                        ( ١٨٩٢ء، عمر و عیار کی سوانح عمری، ٦٦ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - ذریعہ، وسیلہ۔
                  
                  
                      
                      
                        "وہ اپنے شوہروں کو حظ نفس کا ایک آلہ تصور کرتی تھیں۔"     
                        ( ١٩١٦ء، بازار حسن، ٢١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٥ - عضو (جو نظام جسمانی میں کسی خاص کام کا وسیلہ اور ذریعہ ہو)، جیسے آلہ تنفس۔
                  
                  
                      
                      
                        "آلہ ہاضمہ کے باب میں جاننا چاہیے کہ معدہ بعض وقت متاثر ہوتا ہے۔"     
                        ( ١٨٦٠ء، نسخہ عمل طب، ٢٢١ )