لداؤ

( لَداؤ )
{ لَدا + او (و مجہول) }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ مصدر 'لدانا' کا حاصل مصدر ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "آثار الصنادید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ چھت جو صرف چونے سے ڈاٹ لگا کر بناتے ہیں، گنبد نما چھت (اس چھت میں کڑیاں نہیں ہوتیں)۔
"ستونوں . کے اوپر کا سرا بالکل صاف اور چکنا ہے اور ان کے اوپر کسی قسم کی چھت یا لداؤ ڈالنے کا ارادہ نہیں پایا جاتا۔"      ( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر (ترجمہ)، ٢٥ )