مسیحی

( مَسِیحی )
{ مَسِی + حی }
( عربی )

تفصیلات


مَسِیح  مَسِیحی

عربی زبان سے ماخوذ صفت نیز اسم 'مسیح' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء کو "تواریخ راسلس شہزادہ حبش" کی میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مَسِیحِیوں [مَسی + حِیوں (و مجہول)]
١ - حضرت عیسیٰ مسیح سے منسوب یا متعلق، عیسوی (سن)۔
"١٩٠٤ء مسیحی سے میں. قندپارسی، زبدۃ الرسائل (یہ دونوں ماہواری رسالے تھے) کو اڈٹ کرتا تھا۔"      ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر مینائی (دیباچہ)،٧۔ )
٢ - عیسائی مذہب کا پیرو، عیسائی، نصرانی۔
"ہر مسیحی ملک غیرمسیحی قوم کے مال کو لوٹ لینا ثواب جانتا تھا۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، دسمبر، ٤٠٠۔ )