مشخص

( مُشَخَّص )
{ مُشَخ + خَص }
( عربی )

تفصیلات

شخص  تَشْخِیص  مُشَخَّص

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٧٥ء کو "نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - [ قیمت وغیرہ ]  تخمینہ کیا گیا، تعین کیا گیا، متعین، مقرر، اندازہ کیا گیا۔
"جوری کی مشخص کردہ قیمت ادا کرکے مدعی علیہ کو کوئی استحقاق نہیں ہے کہ شے رکھ لے۔"      ( ١٩٣٣ء، جنایات بر جایداد، ١٦٣ )
٢ - تجویز کیا گیا، منسوب، مخصوص۔
"حقیقت کو جو شے مشخص کرتی ہے وہ نہ زمان ہے اور نہ مکان بلکہ زمان و مکان کا ایک تسلسل (Space- time Cotinum) ہے۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جولائی، ٣٧ )
٣ - قابل تعین، متعین۔
"اگر اس نے یہ چیلنج قبول کر لیا تو اس کا آئندہ کلام ہمارے لیے نئی ادبی راہیں مشخص کرے گا۔"      ( ١٩٩٠ء، جدیدیت کی تلاش میں، ١٧٤ )
٤ - مخصوص، معروف۔
 جہل اپنا چھپاتا ہے ہنسی میں لیکن ہو جاتا ہے اس سے بھی مشخص انسان      ( ١٩٩١ء، ذہن و ضمیر، ١٦٩ )
  • مُعَیَّن