مقرر

( مُقَرَّر )
{ مُقَر + رَر }
( عربی )

تفصیلات


قرر  مُقَرَّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اقرار کیا گیا، ٹھہرایا ہوا، قرار پایا ہوا، طے شدہ، معین۔
"ان حرفوں کا مشابہ ہونا خود باقاعدہ مقرر مسلم ہے"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٦٤ )
٢ - مامور، تعینات، متعینہ۔
"وہ اس زمانے میں نئے نئے اسکول ماسٹر مقرر ہوئے تھے"      ( ١٩٨٩ء، آب گم، ٨٢ )
٣ - ضرور بالضرور، بلاشبہ، یقیناً، بالتحقیق، لاکلام، شرطیہ۔
 ہاں مکرر تم اگر کوشش کرو تو نتیجہ ہو مقرر ہتھکڑی      ( ١٩٧٣ء، پرواز عقاب، ٦٩ )
  • settled
  • fixed
  • established
  • confirmed
  • ratified
  • agreed upon