عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم مفعول ہے اردو میں عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اب جبکہ رحمت ایک امر مطلوب و مشروع قرار پایا تو ضروری ہے کہ اس کے ہمراہ عدل ہو۔"
( ١٩٨٢ء، جرم و سزا کا اسلامی فلسفہ، ٢٦ )
٢ - (شریعت کی رو سے) متعین، مقرر۔
"نظم حکومت کے لیے انتخاب کا طریقہ شروع ہو گیا، یہ امت جسے خلافت کے لیے منتخب کر دے وہ خلیفہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت سے نظام عالم کا واحد ذمہ دار ہوگا۔"
( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٢٧:١ )