مسکوٹ

( مِسْکوٹ )
{ مِس + کوٹ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


MessCourt  مِسْکوٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ لفظ 'Mess Court' کی تارید ہے۔ اردو زبان میں اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء، کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - باورچی خانے کی کچہری، طعام گاہ؛ وہ جگہ جہاں بری اور بحری سپاہی باہم بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔۔
"اول مسکوٹ کو لیجیے یہ لفظ مس اور کوٹ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے. یعنی چند بحری اور بری سپاہ کا باہم بیٹھ کر کھانا۔"      ( ١٩٣٦ء، اودھ پنچ لکھنؤ، ٤:٢١:٢١ )
٢ - گروہ، جماعت، ہم پیالہ ہم نوالہ، ایک دسترخوان پر کھانے والے۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)
٣ - خفیہ صلاح و مشورہ، راز دارانہ گفتگو، خفیہ سازش۔
"سورج اور الیاس نے مسکوٹ کی اور کسی کو بتاسے بغیر ریس کورس کی طرف چل دیئے۔"      ( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ١٢٦ )