مزرع

( مَزْرَع )
{ مَز + رَع }
( عربی )

تفصیلات


زرع  زَراعَت  مَزْرَع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے۔ اردو زبان میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ہوا۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : مَزْرَعات [مَز + رَعات]
١ - [ کاشتکاری ]  کھیتی کی جگہ، کھیت یا کھیتی، کشت، وہ زمین جو قابل کاشت ہو۔
"قرآن کی رو سے عورت مرد کی (جمالیاتی، حیاتیاتی) مزرع ہے۔"      ( ١٩٩١ء، سرگزشت فلسفہ، ٦٣٧:٢ )
٢ - چھوٹا گاؤں۔ (نور اللغات)