اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حفاظت، نگہبانی، دربانی۔
"تم تو بڑے زمانے سے ملازم ہو، باغ کی رکھوالی کے علاوہ تمہارا اور کوئی کام ہی نہیں۔"
( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٣٩ )
٢ - محافظت کی اجرت، چوکیداری کی تنخواہ، فیس جو کسی سردار وغیرہ کو حفاظت کے لیے دی جائے۔ (جامع اللغات، فرہنگ آصفیہ)
٣ - [ مذکر ] نگران، محافظ۔
"ہم خدا کے خزانوں کے خزانچی ہیں نہ کہ سونے چاندی کے رکھوالی۔"
( ١٩١٥ء، ذکرالشہادتیں، ٣٩ )