اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - ربڑ یا چمڑے وغیرہ کا گولا جس سے کرکٹ یا ہاکی وغیرہ کھیلتے ہیں، گیند۔ (نوراللغات، 542:1؛ جامع اللغات، 390:1)
٢ - ایک قسم کا مغربی ناچ۔
"معلوم ہوتا ہے آج کی رات بال میں جانے کا مقصد ہے۔"
( ١٩٢٤ء، خونی بھید، ١٧ )
٣ - [ کھیل ] وہ گولی جو گولیاں پھینکتے وقت سب گولیوں سے زیادہ فاصلے پر ہو۔ (فرہنگ آصفیہ، 354:1؛ نوراللغات، 542)