رصدگاہ

( رَصَدگاہ )
{ رَصَد + گاہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رصد' کے ساتھ فارسی اسم 'گاہ' لگانے سے مرکب 'رصد گاہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "سیر دہلی کی معلومات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ مینار یا مقام جہاں بیٹھ کر ہئیت دان آلات کے ذریعے ستاروں کی گردش وغیرہ دیکھتے ہیں، جنتر منتر، آبزرویٹری۔
"خاقان شمس الملک کے دل میں عمر خیام کی بڑی قدر و منزلت تھی چنانچہ خاقان نے اس کا تعارف سلطان ملک شاہ سے کرایا اور ٢٦ سال کی عمر میں اصفہان کی رصد گاہ کا سربراہ مقرر ہو گیا۔"      ( ١٩٨٥ء، دست زرفشاں، ١٣ )