رسا

( رَسّا )
{ رَس + سا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'رسی' کی تکبیر 'رسا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : رَسّی [رَس + سی]
واحد غیر ندائی   : رَسّے [رَس + سے]
جمع   : رَسّے [رَس + سے]
جمع غیر ندائی   : رَسّوں [رَس + سوں (و مجہول)]
١ - موٹی رسی، تین بٹ کی رسی، رسی کا اسم مکبر۔
"اس وقت اس کے پاسا ایک رسا تھا جو اس نے بوڑھے کو باندھنے کے لیے رکھا ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٦ )