سعید

( سَعِید )
{ سَعِید }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء سے "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - نیک بخت، خوش قسمت۔
"حضرت عمر ان چند سعید (عشرہ مبشرہ) لوگوں میں ہیں جن کو اسی دنیا میں جنت کی بشارت دی جا چکی تھی۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٤:٣ )
٢ - نیک، خوش کردار، اطاعت گزار، لائق۔
"ان میں بعض سعید ہیں اور بعض شریر۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٣٢ )