سرعت

( سُرْعَت )
{ سُر + عَت }
( عربی )

تفصیلات


سرت  سُرْعَت

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنٰی اور حالت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٠٧ء سے "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - جلدی، تیزی، پھرتی، کم وقت میں سرانجامی، تعجیل، شتابی۔
"ڈاکٹر صاحب بڑی سرعت سے نسخہ لکھ کر اس کے حوالے کر دیتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٩٥ )
٢ - تیزی سے حرکت، تیز رفتاری۔
"ان کی رفتار میں وہ صفت پائی جاتی تھی جسے سرعت کہتے ہیں۔"      ( ١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٢٨ )