احسان مند

( اِحْسان مَنْد )
{ اِح + سان + مَنْد }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اِحْسان' کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقۂ فاعلی 'مَنْد' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 'قصۂ مہر افروز و دلبر" میں ١٧٤٦ء کو مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کسی کے نیک سلوک کے بوجھ میں دبا ہوا، زیربار احسان۔
"پرانے یار تھے دونوں کا کچھ نہ کچھ احسان مند تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠، ٥:٤ )
٢ - کسی نیک سلوک کا معترف، شکرگزار، ممنون۔
 جو ٹک بھی سایہ گستر ہو گا تو اس خشک مزرع پر ہم بہت ہوں گے احسان مند اے ابر کرم تیرے      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٧٢٨ )
  • grateful
  • thankful;  obliged