اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ قدرتی سیاہ نقطہ جو چہرے یا جسم کے کسی حصے پر ہوتا ہے، تل۔
خوش چشم و خوش اطوار و خوش آواز و خوش اندام اک خال پہ قربان سمرقند و بخارا
( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٧٤ )
٢ - کاجل کا وہ تل جیسا نشان جو خوبصورتی کے لیے چہرے پر لگاتے ہیں یا دفع نظر بد کے لیے کم سن بچوں کے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔
نہیں رخسار پر اس مہ جبیں کے خال کا جل کا خدا جانے کہ یہ کن تیرہ بختوں کا ستارا ہے
( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٢٩٢:١ )
٣ - وہ داغ جو پرندوں یا جانوروں کے جسم پر ہوتے ہیں، چتی۔
ہے نازاں اگر اپنے خالوں پر چیتا تو مغرور ہے اپنے سینگوں پہ ارنا
( ١٩٠١ء، جنگل میں جنگل، ٦٨ )
٤ - دو رنگا کبوتر جس کے بازو کے پر سرخ اور باقی سفید ہوتے ہیں۔
"ہر قسم کے کبوتروں کے ڈھیروں پنجرے. ہر رنگ کا حال ہر رنگ کا. شیرازی گولے۔"
( ١٩٦٧ء، شاہد احمد دہلوی، ساقی، جولائی، ٤١ )