خجالت

( خِجالَت )
{ خِجا + لَت }
( عربی )

تفصیلات


خجل  خِجالَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ میں غواصی کا "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شرمندگی، ندامت، خِفت۔
"حکیم سعید اور ہمدرد کی اس خدمت کا اعتراف چین کو ہے . وزارت صحت کو اس پر خجالت ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ١٦ )