خدا پرستی

( خُدا پَرَسْتی )
{ خُدا + پَرَس + تی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی ماخوذ لاحقہ فاعلی 'پرست' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اللہ کی پرستش، حق پرستی، زہد۔
"وہ ترجمہ جو میں نے کیا تھا مولانا نے کاٹ کر اصلاح کی خدا پرستی۔"      ( ١٩٨٤ء، افادات آزاد، ١٧٨ )