خداداد

( خُداداد )
{ خدا + داد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'دردن' سے مشتق صیغہ امر 'داد' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٦٧٨ءمیں "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ چیز جو خدا نے بخشی ہو اور اس میں دوسرے کا دخل نہ ہو منجانب اللہ، وہی، نظری، عطیہ الٰہی۔
"ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ اپنی خدادداد صلاحیتوں اور ذہانت کا واحد مصرف وہ سب کچھ حاصل کرنا سمجھتے ہوں جو اب سے پہلے معیوب خیال کیا جاتا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٢٤٠ )
٢ - ریاست جس میں ٹیپو سلطان حکومت کرتا تھا (جامع اللغات)۔
  • مِن جانَبِ اللہ
  • عَطِّیَۂِ خُداوَنْدی