قدرتی

( قُدْرَتی )
{ قُد + رَتی }
( عربی )

تفصیلات


قُدْرَت  قُدْرَتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'قدرت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'قدرتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - قدرت سے منسوب یا متعلق، فطری، طبعی، اصلی۔
"قلات ڈویژن میں سوئی کے مقام پر وافر قدرتی گیس موجود ہے۔"      ( ١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٣١٣ )
  • of omnipotence
  • divine;  not made or produced by man
  • natural
  • constitutional;  instinctive