تعویق

( تَعْوِیق )
{ تَع + وِیق }
( عربی )

تفصیلات


عوق  تَعْوِیق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء میں "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تاخیر، دیر، ڈھیل، التوا، رکاوٹ، باز رکھنا، دیر لگانا۔
"سمجھ میں نہیں آتا کہ محض اس در لگ و تعویق سے مہیب نتائج کس طرح مرتب ہو سکتے ہیں۔"      ( ١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ٢٠٣ )