تاخیر

( تاخِیر )
{ تا + خِیر }
( عربی )

تفصیلات


ءخر  آخِر  تاخِیر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دیر، ڈھیل، تعویق، وقفہ۔
 ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا آپ آتے تھے مگر کوئی عناں گیر تھی تھا      ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٥٨ )