مسن

( مُسِن )
{ مُسِن }
( عربی )

تفصیلات


سنن  سِن  مُسِن

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء کو "فسانۂ عجائب" میں مستممل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - عمر رسیدہ، معمّر، بوڑھا۔
"ایک نہایت خوش پوش معزز اور مسن آدمی بتا رہا تھا مجھ سے ساری زندگی میں ایک بھی گناہ سر زد نہیں ہوا۔"      ( ١٩٩٦ء، آئندہ، کراچی، مئی، جولائی، ٦٧ )
٢ - [ مجازا ]  تجربہ کار، دانا بینا۔
"ایک تجربہ کار مسن امیر مدار المہام ہوا۔"      ( ١٩٣١ء، بہرام کی رہائی، ٢٠ )