مشاق

( مَشّاق )
{ مُش + شاق }
( عربی )

تفصیلات


مشق  مَشْق  مَشّاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - کسی کام کی بہت مشق یا مہارت رکھنے والا، بہت مہارت رکھنے والا، ماہر، تجربہ کار، خوب واقف، آزمودہ کار۔
"طیارے کی لینڈنگ کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹ گیا تاہم مشاق ہوا باز نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا۔"      ( ١٩٩٤ء، جنگ، کراچی، یکم اپریل، ١ )