زحمتی

( زَحْمَتی )
{ زَح + مَتی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زحمت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'زحمتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨٨ء کو "ہدایات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - رنج، دکھ یا مشقت میں مبتلا جسے تکلیف ہو، بیمار۔
"جو زحمتی ہو اسی کو دارو دیتے ہیں، بھلے چنگے کو دوا کھلانی لاحاصل۔"      ( ١٨٠٣ء، اخلاق ہندی (ترجمہ)، ١٠ )
  • disquieted
  • in pain
  • troubled
  • afflicted;  one who is afflicted or troubled