زیرو

( زِیرو )
{ زی + رو (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Zero  زِیرو

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "نصرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم عدد ( مذکر - واحد )
١ - صفر
"آٹھ انسٹھ پراپن والی ڈائل کو دس پر کیا، ایک سیکنڈ دس پر رکھا اور پھر زیرو پر کر دیا۔"      ( ١٩٦٣ء، نصرت، جون، ٩٣ )
صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ مجازا ]  بیچ، خالی، بے کار۔
"کرکٹ کے تو ہیرو ہیں مگر گفتگو میں زیرو ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، خواتین ڈائجسٹ، جنوری، ٢١ )