صفر

( صِفْر )
{ صِفْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اردو میں دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جامد ( مذکر - واحد )
١ - [ حساب ]  وہ نقطہ یا دائرہ جو عدد نہ ہونے پر دلالت کرے، زیرو۔
"اگر حاصل جمع ١٠ کے برابر ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں آکسیجن کی فیصد صفر ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ٥٣ )
٢ - نہ ہونے کے برابر، معدوم، خالی، تہی۔
"ہم نے صفر سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور اب اوقاف کے پاس ایک کڑوڑ روپے سالانہ کی آمدنی کے ذرائع وجود میں آچکے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٨٦ )
  • A cypher
  • a dot
  • nought
  • zero