ڈریسنگ

( ڈِریسِنْگ )
{ ڈِرے (کسرہ ڈ مجہول) + سِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Dressing  ڈِریسِنْگ

اصلاًٰ انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "افسانچے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زخم کی مرہم پٹی کرنا۔
"ڈریسنگ کے بعد . ڈاکٹر نے اسے نیند کی گولی دے دی۔"      ( ١٩٧٨ء، بے سمت مسافر، ١١٧ )
٢ - ملانا، آمیزش کرنا۔
"یہ باریک پوڈر کچ دھات کی ڈریسنگ کے مختلف مراحل کے دوران بنتا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٣٩ )
٣ - سیدھا ایک قطار میں کھڑا ہونا، کپڑا پہننا۔ (ماخوذ: جامع اللغات)
٤ - [ گھڑسواری ]  سامنے کو سیدھا بیٹھنا، سرخوب ابھرا ہوا ہو اور اتنا سرجھکادے، کہ آنکھ کے اشارے سے ڈریسنگ کا نشان، یعنی برابر والے کا چہرہ دیکھ سکے۔ (رائیڈنگ اسکول، 13)