تار گھر

( تار گَھر )
{ تار + گَھر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تار' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'گھر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( واحد )
جمع غیر ندائی   : تار گَھروں [تار + گَھروں (و مجہول)]
١ - تار برقی کا وہ محکمہ جہاں تار برقی سے تار دیے اور وصول کیے جاتے ہیں ٹیلیگراف آفس، تار دینے کا دفتر۔
 بنے ہیں تار گھر اور ڈاک خانے لگے ہیں ریلوے کے تانے بانے      ( ١٩١٥ء، کلام محروم، ١٣١:١ )
  • ٹیلی گراف آفَس
  • بَرْقی پیام رَسانی