تانت

( تانْت )
{ تانْت (ن مغنونہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'تنتہ' سے حاصل مصدر 'تانت' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء، میں "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بھیڑ بکری کی انتڑیاں جنہیں بٹ کر دھاگا سا بنا لیتے ہیں، آنت کی ڈور (اب نائلون سے بھی تانت کا کام لیتے ہیں)
 عینک آنکھوں پر منہ میں مصنوعی دانت نیچر نے سکھا کے کر دیا جسم کو تانت      ( ١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٣٧:١ )
٢ - سارنگی وغیرہ کا تار۔
"تانت میں سے انسانی آواز ضرور نکلتی ہے مگر تار میں سے یہ آواز پیدا کرتے صرف چچا صاحب مرحوم کو دیکھا۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت مضامین، ٢١٣:٤ )
٣ - جلا ہے کا راچھ، آلۂ پارچہ باف۔ (ماخوذ: نور اللغات)
  • اَنْتَڑی
  • Thread
  • fibre;  catgut
  • sinew;  wire;  string of musical instrument;  a loom